پی ایس ایل 6، پشاور نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 198 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

0
19

ابوظہبی :پی ایس ایل 6، پشاور نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 198 رنز کا مشکل ہدف دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کے لیے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا جب نوجوان بلے باز حیدر علی پہلی ہی گیند پر محمد نواز کی وکٹ بن گئے۔

عثمان شنواری نے حیدر علی کا کیچ تھاما ۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک بھی ایک مرتبہ پھر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر محمد نواز کا نشانہ بنے اور صرف 2 رنز ان کے حصے میں آئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز شکست کھانے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور آندرے رسل کی جگہ ظاہر خان کو موقع دیا۔

 

 

میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد(کپتان)، فاف ڈیو پلیسی، عثمان خان، جیل ویدرلڈ، اعظم خان، محمد نواز، ظاہر خان، خرم شہزاد، زاہد محمود اور محمد حسنین شامل ہیں

 

 

 

پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ جبکہ جیک ولڈرمتھ کی جگہ اسپنرظاہر خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply