پی ایس ایل6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
22

دبئی :پی ایس ایل6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 19 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ جبکہ جیک ولڈرمتھ کی جگہ اسپنرظاہر خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کو آخری میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، فاف ڈیو پلیسی، عثمان خان، جیل ویدرلڈ، اعظم خان، محمد نواز، ظاہر خان، خرم شہزاد، زاہد محمود اور محمد حسنین۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران۔

Leave a reply