پی ایس ایل7:اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹ سے شکست دیکرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزجیت گئی

0
49

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیسن روئے اور کپتان کی شاندار بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ’سرفراز‘ ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ:

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز رحمن اللہ گرباز اور الیکس ہیلز نے کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے پہلا اوور شاہد آفریدی نے کیا۔

دونوں اوپنرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی ، ایلکس ہیلز اور رحمن اللہ گرباز نے زبردست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 48 تک پہنچایا تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے افغان بیٹر کو بولڈ کر دیا۔ جنہوں نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی باری کھیلی۔

100 کے مجموعی سکور پر کپتان شاداب خان 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر چلتے بنے، ایلکس ہیلز کی اننگز کا خاتمہ 102 کے مجموعی سکور پر ہوا، انگلش بیٹر 38 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر رن آؤٹ ہو گئے۔

اسی دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ اخلاق 0، اعظم خان صفر، آصف علی 6 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

تاہم اس دوران فہیم اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر برق رفتار ففٹی مکمل کی اور وکٹ کے چاروں اطراف زبردست شارٹس کھیلے، آل راؤنڈر 28 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 199 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی، جیمز فالکنر نے دو شکار کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ:

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنرز جیسن روئے اور احسان علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو برق رفتاری سے آگے بڑھایا۔

اپنے دوسرے میچ میں جیسن روئے نے ففٹی مکمل کی تاہم 88 رنز کے مجموعی سکور پر انگلش بیٹر 54 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاداب خان نے قیمتی وکٹ حاصل کی، احسان علی 92 سکور پر پویلین لوٹے۔ دیگر بیٹسمینوں میں جیمز وینس 29، افتخار احمد 4 آؤٹ ہوئے۔

آخری لمحات میں عمر اکمل اور سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی۔ سکینڈ لاسٹ اوور میں عمر اکمل 8 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
 

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:

جیسن روئے، احسان علی، جیمز وینس، سرفراز احمد (کپتان) ، افتخار احمد، عمر اکمل، شاہد آفریدی، نور احمد، جیمز فالکنر، نسیم شاہ، غلام مدثر

اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

محمد اخلاق، الیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان (کپتان) ، اعظم خان، آصف علی، لیام ڈاؤسن، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، حسن علی، ذیشان ضمیر

Leave a reply