پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

0
29

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Leave a reply