ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے ہدایات جاری

0
24

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے ہدایات جاری

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی پالیسی برائے تحفظِ حقوق کے تحت نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو میچ ڈیز پر وینیو میں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس دوران پی سی بی ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے پوسٹ میچ میڈیا کانفرنس کی اَن ایڈیٹ ویڈیو فراہم کرے گا
• ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے میڈیا کے شرائط و ضوابط یہاں دستیاب ہیں
• تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں

لاہور،14فروری2020ء:

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار مختلف مقامات کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گی۔

ایونٹ کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کے لیے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ایونٹ کا نام: ایونٹ کا مکمل نام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 ہے۔ تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں۔

ویب سائٹ اور ہیش ٹیگ: ایونٹ کی آفیشل ویب سائٹ https://www.psl-t20.com/ ہے جبکہ ایونٹ کے درست ہیش ٹیگز #HBLPSL #Tayyarhain #HBLPSLV ہیں۔

میچ رپورٹس: ٹورنامنٹ کے آغاز اور ایونٹ کے دوران ، پاکستان کرکٹ بورڈ اردو اور انگریزی زبان میں ایونٹ سے متعلق فیچرز، انٹرویوز اور میچ رپورٹس شائع کرے گا جو ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت ہوگی۔

تصاویر کی فراہمی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب اور میچوں کے دوران ایکشن تصاویر یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برائے مہربانی تصویر شائع کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور کریں۔

میڈیا شٹل سروس: ماضی کی طرح پی سی بی اس مرتبہ بھی کراچی اور ملتان میں میڈیا کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام کرے گا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

میڈیا ایریاز میں سہولیات: پی سی بی میڈیا نمائندگان کو کام کرنے کے لیےبین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پریس باکس میں صحافیوں کے لیے نشستیں، پاور پوائنٹس، وائی فائی،ری پلیز کے لیے ٹی وی اسکرینز، چائے/کافی اوربسکٹ (میچ کے اوقار کار کے مطابق)مسلسل دستیاب ہوں گے۔ فوٹوگرافرز کے لیے پی سی بی نشستیں، چھتریاں (صرف میچ ڈیز کے لیے)، پاور پوائنٹس، وائی فائی،پانی، چائے/کافی ، لنچ/ڈنر باکس اور آئی ٹی کی اسپو رٹ فراہم کرے گا۔

میڈیا ایکریڈیشن: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا عمل 14سے 26 جنوری 2020 تک جاری رہا۔اس حوالے سے پی سی بی مزید کسی نئی درخواست کو قبول نہیں کررہا۔ایکریڈیشن پاسز کے حصول سے متعلق تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

میچ ڈیز پر آؤٹ اسٹیشن رپورٹرز: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 16کے مطابق میڈیا ورکنگ ایریاز میں محدود نشستوں اور چاروں شہروں میں تمام میڈیا ہاؤسزکے دفاتر کے باعث ہر وینیو پرکوریج کے لیےایکریڈیشن دیتے وقت پی سی بی مقامی صحافی کو ترجیح دے گا۔

میچ ڈے فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8کے مطابق میڈیا نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلزکامیچ ڈیز پروینیو میں ویڈیو بنانا سختی سے منع ہے۔اگر کسی نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلزکی جانب سے وینیو یا تماشائیوں کے اسٹینڈز سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی جاتی ہے تو مذکورہ ادارہ کا ایکریڈیشن منسوخ کردیا جائے گا۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس: پی سی بی تمام پوسٹ میچ میڈیا کانفرنسزکی براڈ کاسٹ کوالٹی سے بنی اَن ایڈیٹ ویڈیوز 15 منٹ میں بذریعہ وی ٹرانسفر لنک فراہم کرے گا۔ یہ ویڈیو صرف اور صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلز پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی لائیو اسٹریم بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یو ٹیوب چینل سے استعمال کرسکتے ہیں۔

میچ کی جھلکیاں: پی سی بی ،معروف ویڈیو نیوز ایجنسی،ایس این ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کا معاہد کرچکا ہے، جس کے تحت ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے میچ کی جھلکیاں فراہم کی جائیں گی۔ٹی وی نیوز چینلز مزید تفصیلات کے لیے ایس این ٹی وی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

میچ ڈیز پر کیمرہ مینز: کراچی، لاہور اور راولپنڈی/اسلام آباد میں موجود سینئر کرکٹ رپورٹرزکی حمایت اور تبادلہ خیال کے بعد میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8(اے)(ون)کے مطابق، جس پر تمام درخواست دہندگان نے ایکریڈیشن کے لیے درخواست دیتے وقت اتفاق کیا تھااور جو بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کےمقررہ معیارکے عین مطابق ہے،نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کیمرہ مینز کو میچ ڈیز پر میڈیا ورکنگ ایریاز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف محدوداور طویل طرز کی کرکٹ کے میچز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں اسی پالیسی پر عمل کیا گیا ہے۔

نان میچ ڈیز فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8(بی) کے مطابق نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو نان میچ ڈیز پر وینیو سے ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔ اس میں ٹریننگ سیشنز،پری میچ میڈیا کانفرنسز، انٹرویوز اور پی ٹی سی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پرپی سی بی ڈیجٹل کے مواد کا استعمال: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 12کے مطابق ایونٹ سے قبل اوردوران پی سی بی کی جانب سے تیار کردہ مواد پی سی بی کی ملکیت ہےلیکن اسے محض ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کی پالیسی برائے تحفظِ حقوق کے تحت مندرجہ بالا اصول کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کو اسٹرائیک بھیجی جائے گی جو اکاؤنٹ کی معطلی کا سبب بنے گی۔

ایکریڈیشن کا استعمال: کسی بھی ایکریڈیٹڈمیڈیا نمائندہ کی جانب سے غیرپیشہ وارانہ رویہ یا طرز عمل پر پی سی بی مذکورہ نمائندہ کا ایکریڈیشن منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، مزید تفصیلات کے لیے میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 5 کو پڑھیں۔

ٹیم میڈیامنیجرز: ایچ بی ایل پی اسی ایل میں شامل تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں سے متعلق سوالات کے لیے مندرجہ ذیل میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں:

• اسلام آباد یونائیٹڈ؛ زخرف خان،03215347168
• کراچی کنگز؛ فیصل مرزا،03058110110
• لاہور قلندرز؛ ثمین رانا،0300435555
• ملتان سلطانز؛ فرحان نثار،03214180714
• پشاور زلمی؛ عبدالغفار،03212953098
• کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؛ نبیل ہاشمی،03453469946

پی سی بی وینیو میڈیا منیجر:

• کراچی؛عماد حمید،03018452417
• لاہور؛ رضا راشد،03018440280
• ملتان؛ احسن افتخار ناگی،03040557586
• راولپنڈی؛ شکیل خان،03018440284

Leave a reply