پی ایس ایل فائیو،بابر اعظم مین آف دی میچ کے ساتھ ایک اور ایوارڈ بھی لے گئے

0
31

‏پی ایس فائیو، کراچی کنگز فاتح، لاہور قلندرز کو شکست، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد رقم بھی ملے گی، کراچی کنگز کے بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،
حیدر علی کو ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا,لاہور قلندرز کے فخر زمان کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا,شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باوَلر کا اعزاز دیا گیا,بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا,
کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا تاج سر پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا۔
بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کسی باؤلرز کو پریشر ڈالنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور تن تنہا میچ کو اختتام تک لے گئے۔

بابر اعظم نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کراچی کنگز ان کی بلے بازی کی بدولت پاکستان سپر لیگ فائیو کا فاتح قرار پایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو، دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ،جبکہ والٹن نے 27 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور سہیل اختر نے 12 گیندوں پر 12 رنز بنائے دلبر حسین نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ،سمٹ پٹیل 22 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کر سکے جبکہ کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں ہدف مکلمل کرکے پی ایس ایل لیگ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی

پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز نے بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے کراچی کنگزکوسات وکٹوں کے نقصان پر 135رنزکاہدف دیا، ‏وقاص مقصود،عمیدآصف اورارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،بین ڈنک 11،سمت پٹیل 5،محمدحفیظ 2 رنزبناسکے،‏تمیم اقبال 35،فخر زمان 27 ،سہیل اختر14رنزبناکرآؤٹ ہوئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے 134 رنز بنا ئے
پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے

Leave a reply