پی ایس ایل کے باقی میچز بارے پھر سے امید جاگ اٹھی

0
25

پی ایس ایل مالکان کی میٹنگ تاخیر کا شکار ، باقی میچز بارے پھر سے امید پیداہوئی ہے

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے امور پر میٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی جو آن لائن میٹنگ تھی ذرائع کے مطاب فرنچائز مالکان کی مصروفیات کے باعث میٹنگ موخر ہوئی ،

ذرائع کے مطابق آن لائن اجلاس میں پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے نمائندگان کی شرکت ہونا تھی . لیکن کئی فرنچائز مالکان مصروفیات کے باعث دستیاب نہ ہو سکے .

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آن لائن اجلاس کے نئے وقت کا اعلان مالکان کی دستیابی سے مشروط ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے ابوظہبی میں آغاز کیلئے 9 جون کی تاریخ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ابھی بھی لیگ کے بقیہ میچز کی امید ہے .

Leave a reply