fbpx

پی ایس ایل6 میں بائیو سیکیور بیل کیوں ناکام ہوا، میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے بتادیا

پی ایس ایل6 میں بائیو سیکیور بیل کیوں ناکام ہوا، میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے بتادیا

باغی ٹی وی : پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے میرا کام بائیو سیکور بیل بنانا تھا . اس کے بعد کوئی عمل کرتا ہے نہیں یہ میری ذمہ داری نہیں ہے . ، اس طرح انہوں نے بائیو سکیور بیل کی ذمہ داری لینے سے صاف انکار کردیا

انہوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی فرنچائز کی کمرشل شوٹ پر اعتراض کیا تھا لیکن ان کی نہ مانی گئی . ہم نے خاکہ تیار کر کے پی سی بی کے حوالے کردیا تھا کہ کیسے بائیو سیکیور بیل بنانا ہے . عمل درآمد بورڈ کی ذمہ داری ہے

اپنےاستعفے کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے ایک دن بعد مجھے سے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفے کا مطالبہ کر دیا تھا ، میں نے اس پر کوئی اعتراض کیے بنا استعفیٰ دے دیا اگر اعتراض کرتا تو مجھے برطرف کردیاجاتا.

خیال رہے کہ کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد ایک بار پھر سے پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا ، جس کے بعد اعتراض اٹھا کہ کھلاڑیوں کے کورونا پوزٹیو آنے کی ذمہ داری موثر انتظام نہ ہونے اور ایس او پیز کی عدم عمل درآمد تھا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.