پی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان کیا خوش آمدید
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی ایس ایل نمائشی میچ کا کوئیٹہ میں انعقاد کا فیصلہ اچھا اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے دلچسپی رکھتے ہیں ، مزید ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں. چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں بلوچستان حکومت ، وزیر اعلی بلوچستان ، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مشکل حالات میں تمام اداروں نے ملکر اس ایونٹ کے لئے بھر پور انتظامات کئے ہیں، کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ بلوچستان کے عوام کا جوش وخروش دیکھنے کے لائق ہے ، ہر بندہ کھیل کے میدان میں اپنے قومی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہے مستقبل میں بھی ایسے میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو تفریح کا ذریعہ میسر ہو ۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی ایس ایل نمائشی میچ کےکوئٹہ میں انعقاد کے فیصلے کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو کوئٹہ میں خوش آمدید کہا ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کوئٹہ میں ایسے مزید ایونٹس منعقد کئے جائیں۔ 1/3
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) February 4, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
دوسری طرف وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں معروف قومی کر کٹرز جاوید میانداد بابر اعظم شاہد خان آفریدی سرفراز احمد عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئے. اس موقعے پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور چیف سیکریٹری بھی موجود تھے. وزیراعلئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہیروز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو دن میں تمام ٹکٹ فروخت ہو گیۓ ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کرکٹ لور ہیں . ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کر کٹ میچ کا انعقاد صوبے میں امن کے قیام کا مظہر ہے پی سی بی بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے بابر اعظم سرفراز احمد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی بھی بلوچستان سے سامنے آئیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا. کرکٹ میچ کو اپنے بہادر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور امن کے شہداء کے نام کرتا ہوں.