پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

0
41

محکمہ سپورٹس پنجاب کے تعاو ن سے پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا

ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کی سہولت اور میڈیسن بھی دستیاب ہوں گی ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرزاور نرسز سٹاف موجود ہوں گے ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا کہنا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب نے پی ایس ایل سیون کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کنٹرول قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے،صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل لئے گئے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 472کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہےپی ایس ایل سیون کرکٹ کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہورہاہے،

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کرنے پر کراچی کے شائقینِ کرکٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر وہ پی سی بی کی جانب سے تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تمام تماشائیوں کو بھی مبارکبادپیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔ اس دوران شہر کراچی کے باسیوں نے میدان میں پھینکی گئی ہر گیند کو خوب سراہااور اس ایونٹ سے پوری قوم کی جذباتی وابستگی کی بھرپور عکاسی کی۔

سلمان نصیر نے کہا انہیں علم ہے کہ قواعد کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی مگر انہیں یقین ہے کہ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔وہ اس موقع پر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاسی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،

Leave a reply