پی ایس ایل سکس کے میچز کا انعقاد، پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے لیے جائزہ ٹیم پہنچ گئی
پی ایس ایل سکس کے میچز کا انعقاد، پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے لیے جائزہ ٹیم پہنچ گئی
باغی ٹی وی :پاکستان میں پی ایس ایل کا شور و غل پھر سے ہونے لگا. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے حکام نے پی ایس ایل کے انتظامات کیلئے پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطبق پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پی ایس ایل سکس کے میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی خصوصی معائنہ ٹیم نے وینیو پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، پی ایس ایل سکس اگلے برس منعقد ہونی ہے جس کے پشاور میں میچز کروانے سے متعلق فیصلے کیلئے دورہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی معائنہ ٹیم میں بورڈ کےمختلف شعبوں کے افراد شامل تھے. کرونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل نہ کھیلے جاسکے تھے .
کرونا وائرس، پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل منسوخ کرنیکا ہوا فیصلہ