پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

0
29

پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو زبردست دھچکا ، یواے ای میں تشہیری مہم کیلئے پی سی بی کی مقرر کردہ ایڈورٹائزنگ کمپنیBlitz دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے لگی۔ بیرون ملک ہائرکردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکی آمیز رویہ اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ متاثرہ کمپنی نے واجبات کی ادائیگی نہ کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔فخرالدین جی ابراہیم کے صاحبزادے کیس لڑیں گے۔ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی کمپنی Blitzکے متنازعہ ہونے کے سبب پی سی بی کی طرف سے معاہدہ بھی ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق: پی ایس ایل کی تشہیر اور اڈورٹائزنگ کے لیے پی سی بی کی مقرر کردہ کمپنی Blitz اڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بیرون ملک کی ہائر کردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکیوں‌اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی میڈیا کمپنی بلٹز کو پی سی بی نے 2019ء میں پی ایس ایل کے لیے ہائیر کیا جس نے بپرون ملک ایونٹ کی تشہیر کےلیے TMV advertising DMCC سے معاہدہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی تشہیر بل بورڈز اور ٹیکسی اشتہارات کے ذریعے کرے گی.ٹی ایم وی نے اپنے معاہدے کے تحت تشہیر کا یہ کام کیا .ٹی ایم وی کا دعوٰی ہے کہ. بلیٹز نے ٹی ایم وی سے کام تو لے لیا مگر واجبات نہیں دیے. جبکہ بلیٹز کا موقف ہے کہ ٹی ایم وی تشہیر کے لیے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے.. واجبات کے حصول کے لیے جب سوشل میڈیا پر اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے کیمپین چلائی تو اس پر بلیٹز کی جانب سے KAMN سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ دھمکی آمیز لہجہ اپنایا گیا اور اپنی پوسٹیں ہٹانے کا کہا گیا.ہتک عزت ڈی فیمیشن کے جرم کی دھمکی دی گئی،


ٹی ایم وی نے بلیٹز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے . اس کے لیے ممتاز قانون دان فخرالدین جے ابراہیم کے ساحبزادے زاہد ابراہیم کو کر رکھا ہے ، عدلت کی طرف سے نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور 18 فروری کو سماعت ہے .

اس سلسے میں باغی نے بلیٹز سے رابطہ کیا تو کمپنی کے میڈیا کوارڈینیٹر آصف نے کہا کہ یہ مقدمہ ابھی عدالت میں ہے. ہم عدالت کے فیصلے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کریں گے.جبکہ پی سی بی کے ترجمان رضا کیچلو سے اس بارے بات کی توا نہوں نے کہا کہ میں میٹنگ میں ہوں فارغ ہو کر رابطہ کرتا ہوں.لیکن تا دم تحریر ان کی طرف سے رابطہ نہیں ہوا.
دہشت گردی اور بد امنی کے بعداب جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی صورت میں ایک سوفت امیج پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دنیا میں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان کھیل اور بیرونی سرمایہ کاری کےلیے موزوں ہے اور یہاں کسی قسم کا کوئی سلامتی کا اور دیگر مسئلہ نہیں ہے . بلیٹز کی طرف سے جب بیرون ملک کی کمپنیوں کے ساتھ ایسا سلوک کی جائے اور ان کے وجبات دیے نہ جائیں‌تب ہم کیسے امید کرسکتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ‌کریں گے ، ملک میں معاشی اور دیگر صحت مند ایکٹی ویٹی کیسے پروان چڑھ سکے گی ، ملک کے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایسے حالات پیدکرنا چاہیں جس سے ان کے لیے آسانی ہواور انہیں اپنا حق حاصل کرنے میں کوئی تنگی نہ ہو.

Leave a reply