پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

0
21

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم نہیں ہو پارہیں ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی۔ فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ اسٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی، کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان وسیم اکرم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔

وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

Leave a reply