لاہور: پی ایس ایل 7 میچز کے انتظامی امور کی پلاننگ شروع

0
29

لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلیے انتظامی امور کی پلاننگ شروع ہوگئی جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، ضلعی اور سیکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے لاہورمیں شیڈول میچزکےانتظامات پراہم اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ہوا،چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیربھی موجود تھے، ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہورسمیت صوبائی حکومت کے سیکیورٹی افسران نے بھی شرکت کی، لیگ میچز کی سیکیورٹی اوراسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے اسٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا،میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف میں مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

اس سے قبل رمیزراجہ نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں بھی انتظامی امور کے حوالے سے صوبائی حکام سے بات چیت کی تھی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی چیئرمین پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی چیک سمیت مشکلات سے گزر کر آنے والے تماشائیوں کو ایک پر کشش ماحول دینا ہوگا، سابق کپتان فین زون بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،لاہور میں مقامی حکام سے ہونے والی بات چیت میں بھی اس معاملے پر خصوصی غور کیا گیا۔

ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

ادھر پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کے کورونا پروٹوکولز طے کرلیے کورونا وباء سے بچنے کے لیے3 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا گیا کورونا مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی یا آفیشل 10 روز آئیسولیشن میں رہے گا پی ایس ایل میچ کے لئے کم سے کم 13 کھلاڑی کا دستیاب ہونا ضروری ہے ٹیموں میں زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر ٹورنامنٹ 7 دن کے لیے ملتوی کردیا جائے گا

میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

رواں ماہ 27 جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے۔ پی سی بی نے کرکٹ شائقین کے لیے فری ٹکٹس کی بھی آفرکی ہے، ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، چار ٹکٹ خریدنےپر ایک ایک فری ٹکٹ ملے گا راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے، جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم کوویڈ کی صورتحال کو سامنےرکھتےہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس،عدالت نے کیا جواب طلب

دوسری جانب اطلاعات ہیں پاکستان سپرلیگ 7 کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اوررقص نہیں ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سےکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہےکی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔ ی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

ادھرآئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مشکلات بڑھنے لگیںمیگاایونٹ کی قومی ویمن ٹیم انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ کا پیر سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، تاہم ویمن ٹیم کو ایک اوردھچکہ لگ گیا،تجربہ کار اسپنر سدرہ اقبال انگلی میں فریکچر ہوجانے کے سبب کیمپ سے باہر ہوگئیں،سدرہ اقبال کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچرہوا، جس کے باعث وہ تین سے چار ہفتے بولنگ نہیں کر پائیں گی۔

آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی تیاری

واضح رہے کہ19 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہنے والے کیمپ سے پہلے ہی 2 اہم کھلاڑی دستبردار ہوچکی ہیں،فاسٹ بولر ماہم طارق نے ذاتی مصروفیات کے سبب عدم دستیابی ظاہر کی جبکہ آل راؤنڈر کائنات امتیاز ہاتھ میں سرجری کی بنا پر کیمپ جوائن کرنے سے قاصر ہیں، اس طرح کیمپ میں طلب کردہ 36 میں سے 33 کرکٹرز اپنی صلاحیتں دکھانے کے لئے موجود ہیں-

دوسری جانب کیمپ میں 7 میچز پر مشتمل سہ فریقی سیریز کا آغاز ہوگیا،آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کا4مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں انعقادطے ہے، ویمنز ورلڈکپ کیلیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا،فارغ ہونے والی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کی جگہ زمہ داری سنبھالنے والی اسماویہ اقبال اپنے معاونین سلیم جعفر اور توفیق عمرکے ہمراہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گی کورونا میں مبتلا ہوجانے والے آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کے انگلینڈ میں قرنطینہ ہوجانے کے سبب ارشد خان کیمپ کمانڈنگ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7کا آغاز 27جنوری کو کراچی میں ہوگا، پہلا مرحلہ وہاں مکمل ہونے کے بعد لاہور میں فائنل سمیت باقی میچز کھیلے جائیں گے،فی الحال 100فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی، کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے-

Leave a reply