پی ایس ایل کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق کیس ،عدالت کے اہم ریمارکس

0
30

پی ایس ایل کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق کیس ،عدالت کے اہم ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

ایس پی ٹریفک ایسٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ٹریفک کے حوالے سے آپ نے کیا اقدامات کیے ہیں ؟کیا جیل چورنگی سے نیپا تک روڈ کھلا ہوتا ہے ؟ایس پی ٹریفک ایسٹ نے عدالت کو جواب دیا کہ جیل چورنگی سے نیپا تک کھلا ہوتا ہے،

عدالت نے کہا کہ جن لوگوں کے لیے آپ میچ کرا رہے ہیں انہی کے لیے راستے بند کررہے ہیں،میچ سے ایک ہفتہ پہلے ہی پریشان کرنا شروع کر دیتے ہیں پورا گلستان جوہر گلشن اقبال بند ہو جاتا ہے،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں نے خفیہ رپورٹ دی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھریٹ تو پورے کراچی کے لیے ہے،

وکیل نے کہا کہ سلیمان شاہ روڈ دونوں طرف سے بند تھا ،زخمی زندہ تھا جاں بحق ہوا، ٹریفک جام میں موبائل چھینے جا رہے ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہے کیس کے تفتیشی افسر؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ موبائل چھین گیا تھا سی ڈی آر نکلوا لیا ہے جیو فینسگ کرارہے ہیں،عدالت نے ایس ایچ او شریف آباد سے استفسار کیا کہ کتنی موبائلیں آپ کے پاس ہیں؟ جس پر ایس ایچ او نےکہا کہ ہمارے پاس دو موبائل ہیں

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کوپتہ نہیں چلتا کہ ٹریفک جام میں موبائل چھینے جارہے ہیں،

Leave a reply