
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا،100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : 100 انڈیکس میں 46 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح گرگئی کاروباری دن میں 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے احاطے میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح سطح 46 ہزار 959 اور کم ترین سطح 46 ہزار 428 رہی-
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے : سعید احمد…
حصص بازار میں 25 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 64 کروڑ روپے میں ہوا پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 764 ارب روپے ہے-
ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے اور مطلوبہ شرائط پر مزاکرات کے آغاز جیسے عوامل کے سبب کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 368 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی پاکستان نے کی مذمت
کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 30.12فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 25کروڑ 56لاکھ 8ہزار 677حصص کے سودے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 107 کے بھاؤ میں اضافہ ، 199 کے داموں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔