پی ایس ایکس : ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,105 پوائنٹس پر بند

0
164
psx

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے اختتام پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,105 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر کے دوران مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,709 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 77,987 پوائنٹس رہی۔کاروباری دن کے دوران 59 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 20 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ دوسری جانب، آج ڈالر کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے پر برقرار رہا۔
ماہرین کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ملکی معیشت میں استحکام کی علامت ہے تاہم آنے والے دنوں میں سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں مزید استحکام کی ضرورت ہے۔

Leave a reply