پاکستان مخالف غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کےخلاف کارروائی کی جائے:پی ٹی اے کا ٹوئٹر سےمطالبہ

0
38

اسلام آباد :پاکستان مخالف غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کےخلاف کارروائی کی جائے:پی ٹی اے کا ٹوئٹر سےمطالبہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتھارٹی نے ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔

 

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے نے پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں ٹوئٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلرز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ بات مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، لیکن وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے۔

Leave a reply