پی ٹی سی ایل کی ٹیلی نار کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی

0
41

پی ٹی سی ایل کی ٹیلی نار کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی.

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار کمپنی کو حاصل کرنے کے لیے 80؍ کروڑ سے ایک ارب 20؍ ڈالرز کی غیر مشروط پیشکش کی ہے . پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی تھی اور انتظامی کنٹرول کے ساتھ ٹیلی نار کو حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی ٹی سی ایل کی مالک کمپنی اتصلات اس معاہدے کے لیے قرضوں کی ضمانت دے گی۔

ٹلی نار نے ادائیگی ڈالرز میں مانگی ہے جس کا انتظام کسی پیش رفت سے قبل ہوجائے گا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اپنی اس دلچسپی سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی مد میں اتصلات پر 80؍ کروڑ ڈالرز اب بھی واجب الادا ہیں یہ معاملہ 2005-06 سے حل طلب ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں ا راضی اور املاک کی منتقلی کا بھی ایشو ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کے امور بھی طے نہیں ہوئے۔ اگر سودا ہوجاتا ہے تو یو فون کے بعد ٹلی نار پی ٹی سی ایل کا دوسرا ذیلی ادارہ ہوگا۔ متوقع سودا اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
یاد رہے اس سے قبل ٹیلی نار کمپنی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنا کاروبار فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھی. تاہم وہ اپنی مطلوبہ ڈیل اب تک حاصل نہیں کر سکی تھی. . اس سے قبل بھی ٹیلی نار کمپنی کی پی ٹی سی ایل کے ساتھ بھی بات چیت کا سلسلہ چلتا رہا. اس سے قبل جولائی 2022 میں ٹیلی نار نے کہا تھا کہ مشکلات کی شکار معیشت میں 244 ملین ڈالر کے اخراجات کے بعد پاکستان میں اپنے اسٹریٹجک یونٹ کا جائزہ لے گا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان میں موجود کمپنیاں ٹیلی نار کی خریداری کے لیے بولی کے عمل میں شامل ہوں گی۔

Leave a reply