پی ٹی سی ایل نے سا بق سربراہ کی خدمات کے اعتراف میں ناقابل فراموش کام کر دیا

اسلام آباد، پاکستان کی ٹیلی کام آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر راشد خان سابق سربراہ پی ٹی سی ایل گروپ کی یاد میں پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو راشد خان بلاک کے نام سے منسوب کردیا پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی یاد میں ہیڈ کوارٹر بلڈنگ سمیت راشد خان ٹرسٹ کے نام سے بھی ایک ادارہ قائم کیا ہے

واضح رہے راشد خان گزشتہ مہینے کرونا وبا کے باعث اللہ کو پیارے ہو گئے تھے ان کی خدمات کے باعث پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کی انڈسٹری نے بے پناہ ترقی کی تھی جب کہ پاکستان بھر میں اس صنعت سے وابستہ افراد ہمیشہ ان کو یاد رکھیں گے

Comments are closed.