‏پی ٹی آئی کو جب اپنی خامیاں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ملتا تو ٹویٹر پر میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کروانا شروع کردیتے ہیں، جویریہ صدیق

پاکستان کی معروف ملٹی میڈیا جرنلسٹ ، کالم نگار اور سوشل ایکٹویسٹ جویریہ صدیقی بھی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑیں –

باغی ٹی وی : گذشتہ دو روز سے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں سیاسی شخصیات اور شوبز ستاروں سمیت معروف شخصیات میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے۔

ملک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کےی وجی ست کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اس صورتحال میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی میں اضافہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے حکومت کو غریب عوام کا کوئی احساس ہی نہیں۔ جہاں عوام اس بے جا اضافے پرسوشل میڈیا پر شدید احتجاج کررہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور اپنے اپنے طریقے سے حکومت پر غصہ نکال رہی ہیں میڈیا کی بھی چند ایک معروف شخصیات نے حکومت پر تنقید کی جس پر پی ٹی آئی حکومت نے ان کے خلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ شروع کر دیا-


کالم نگار اور جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے ان ٹرینڈ کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کو جب اپنی خامیاں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ملتا تو ٹویٹر پر میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کروانا شروع کردیتے ہیں-

جویریہ صدیقی کی اس ٹویٹ پر صارفین نے شدید ردعمل دیا-
https://twitter.com/NabTheDentist/status/1277188799857123330?s=20
ڈاکٹر نبیل حسن نامی صارف نے لکھا کہ اگر آپ سلیم صافی طلعت حسین عمر چیمہ جیسے لوگوں کیخلاف ٹرینڈز کو صحافیوں کیخلاف ٹرینڈ کہتے ھیں تو پھر اس میں پی ٹی آئی کا کیا قصور ؟
https://twitter.com/Lrb_PTI/status/1277178857532071937?s=20
لاریب اطہر نامی صارف نے جویریہ صدیقی کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا لکھا کہ جویریہ کا اکائونٹ جب ڈیڈ ہو جاتا ہے تو پی ٹی آئی کے خلاف ٹوئیٹس کرنا شروع کر دیتی ہے اور بے شک آگے سے گالیاں پڑ رہی ہوں لیکن یہ کمنٹس دیکھ کر خوش ہوتی رہتی کے اکائونٹ تھوڑا چل پڑا ہےاور کیا کریں ہمیں خان سے محبت اتنی ہم چپ رہ نہیں سکتے بیچاری جویریہ کے چھوٹے چھوٹے دکھ-


زاہد پرویز نامی صارف نے لکھا کہ جب جھوٹی خبروں کو چیزے لے کر ٹویٹ کیا جائے جب صحافیوں کی زبان صحافت کی بجائے باقائدہ پارٹی بن جائے تب کسی کو خیال نہیں آتا جھوٹوں کو منع کیا جائے-
https://twitter.com/wasifkhan514/status/1277175549815918596?s=20
واصف نامی صارف نے لکھا کہ یہ ہی میڈیا جب خان کو سپوڑٹ کرتا تھا تب سہی تھا اپوزیشن کی بات کرے ٹھیک خان کی حکومت کے کارنامے بتاۓ غلط کون لوگ او تسی-

یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

 

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

Comments are closed.