fbpx

پی ٹی آئی اراکین کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

‏پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان ،جنرل سیکریٹری کراچی سعید آفریدی اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی،راجہ اظہر، رہنماء سلیم بٹ، سمیر میر شیخ ودیگر کا وفد الیکشن کمشن دفتر پہنچا اور چیف الیکشن کمیشنر سے ملاقات کی.

‏اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کنٹونمنٹ الیکشن جمعرات کے بجائے اتوار کے روز جمع کروانے کی تحریری درخواست جمع کروائی۔

میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کا دن تبدیل کرے.شہری باآسانی اپنا چھٹی کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر آنے کی 2 وجوہات تھیں. الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر نااہلی کا مظاہرہ کیا. ‏ہم نے بلدیہ کے ضمنی الیکشن کیلئے مطالبہ کیا تھا کہ چھٹی کے روز الیکشن کیا جائے.

کنٹونمنٹ کے الیکشن سر پر ہیں، ہم نے الیکشن کیلئے جمعرات کو نہ کروانے کی درخواست کی ہے
‏یہ درخواست اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دفتر میں بھی جمع کرائی گئی ہے.

ہمارے انٹرویوز کا مرحلہ شروع کیا جاچکا ہے. ہم نے کنٹونمنٹ کے الیکشن چھٹی کے روز کروانے کا مطالبہ کیا ہے، چھٹی کے روز شہری باآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں.

‎‏ہمیں الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے
ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے، ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر کنٹونمنٹ کے الیکشن کو ورکنگ کے دنوں میں رکھ رہا ہے۔