پی ٹی آئی اراکین کے استعفے،سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا اعلان کر دیا

0
34

پی ٹی آئی اراکین کے استعفے،سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بلانے کا اعلان کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق رولنگ دے چکا ہوں، بہت جلد پی ٹی آئی کے اراکین کو بلا کر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا،استعفیٰ دینے والے ممبران سے میں ون آن ون ملاقات کروں گا،استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا،استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے،پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے ڈی سیل کردئیے ہیں،

قبل ازیں سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری دی.اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہی ہماری منزل مقصود ہے۔ آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اور سیکورٹی کی ضمانت دیتا ہے۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

واضح رہے کہ عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیئے تھے، تحریک انصاف کے کچھ اراکین منحرف ہو چکے ہیں جبکہ اتحادی بھی ساتھ چھوڑ چکے ہیں جس کہ وجہ سے عدم اعتماد کامیاب ہوئی،

قبل ازیں پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا ، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی درخواست عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا،پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں،

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

Leave a reply