قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

0
69

صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 مین سے 13 نشستوں کے انتخابی نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5، 5 نشستوں پر میدان مار لیا ہے جب کہ جے یوآئی (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، تین حلقوں کے انتخابی نتائج سامنے آنا باقی ہیں
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ ساز الیکشن، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی کے 103 مہمند میں اے این پی کے نثار مہمند نے 11 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے رحیم شاہ 9 ہزار 600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 105 خیبر نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے 18 ہزار 135 ووٹ لے کر میدان مارا۔ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار شیر مت خان 6 ہزار 767 ووٹ حاصل کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 106 خیبر کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی جاری کیا جس کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12ہزار 814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار خان شید آفریدی 6297 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک انصاف کے امیدوار امیر محمد خان پانچ ہزار نو سو تیس ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پی کے 108 ضلع کرم میں جے یو آئی ف کے محمد ریاض شاہین 12 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار ملک جمیل خان 11 ہزار 638 ووٹ حاصل کر سکے۔

Leave a reply