پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

0
30

پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کر لیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دیدی پی ٹی آئی پنجاب، خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں

اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے،ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی،تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے،عوام کے پاس تحریک انصاف کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں

فرخ حبیب نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بورڈ کی تشکیل کی گئی ہے،بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گاوزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا،وزیراعظم 9فروری کو فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ،وفاقی وزراء شفقت محمود اور مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ،وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم خواں بخت، عبدالحئی دستی، خرم سہیل خان لغاری، محمد اشرف خان رند، میاں علمدار عباس قریشی اور محمد عون حمید نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں پارٹی امور اوربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشاورت کے ساتھ مضبوط امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی۔ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔ نازک حالات کے باوجود اپوزیشن نے اپنی منفی روش ترک نہیں کی۔ انتشار کی سیاست سے ملک کو کمزور کرنا قومی مفادات کے منافی ہے ۔ افراتفری کی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ملک کیلئے بڑی نوید لایا ہے،وزیراعظم عمران خان نے چینی اعلی قیادت سے کامیاب ملاقاتیں کیں،ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے،سی پیک کو ترقی کی نئی منزلوں کی طرف لیکر جا رہے ہیں،پی ڈی ایم سربراہ عمران خان کیخلاف زبان درازی سے گریز کریں،اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیاں کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ کی حیثیت رکھتی ہیں وزیراعظم عمران خان نے تمام اپوزیشن کو کلین بولڈ کردیا پہلے بھی ندامت اور رسوائی اپوزیشن کے ہاتھ آئی تھی اب بھی یہ خالی ہاتھ رہیں گے،

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا

اتحادیوں نے پھر منہ موڑ لیا،اپوزیشن کی تحریک میں تیزی،دارالحکومت میں بڑی سیاسی بیٹھک

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

Leave a reply