پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئی

0
20

اسلام آباد:عدالتیں آزاد ہیں‌تو پی ٹی آئی کو بھی دھچکا لگا ہے،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست پر فیصلے تک اسے معطل اور اسپیشل کمیٹی کو بھی کام سے روکا جائے۔

”ڈاکٹر سلیپ“ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے، مائیک فلانگان نے خود ہی بتادیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کے نتیجے میں پارٹی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کیلئے اسپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں آیا، الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث اس حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں‌ کے نام پیغام

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ریاست کے مفاد کے خلاف پیش نہیں ہو سکتے جبکہ ریاست اس کیس میں فریق ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے لاء افسران کے آرڈیننس کی غلط تشریح کی، مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔

37 کینیڈین قتل کردیئے گئے ،حالات کشیدہ ، فوج طلب کرلی گئی

Leave a reply