تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس، مولانا کے سب مطالبے مسترد

0
36

تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس، مولانا کے سب مطالبے مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے،پی ٹی آئی کورکمیٹی نے وزیراعظم کےاستعفے کا مطالبہ مسترد کردیا، نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کور کمیٹی نے مسترد کردیا،

اجلاس میں کورکمیٹی اراکین نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کا کوئی غیرآئینی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن کا احتجاج احتساب کا عمل روکنے کی کوشش ہے، اپوزیشن کواسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دی،

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

اجلاس میں پرویز خٹک نے کورکمیٹی کواپوزیشن سے رابطوں بارے آگاہ کیا ،وزیر داخلہ نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے،جوجگہ مختص کی گئی ہےاس سےآگے بڑھیں گے توکارروائی ہوگی،

کور کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی توقانون حرکت میں آئے گا،

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

دوسری جانب آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے حکمت عملی تبدیل کر دی جس کے تحت حزب اختلاف کی جماعتوں سے الگ الگ رابطے کر کے انہیں ان ہی کے متعلقہ مسائل پر آفر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

Leave a reply