اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

0
113
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے سے روک دیا عدالت نے سنگل بینچ کا تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم معطل کر دیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف پٹیشن کو یکجا کر کے سماعت کی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے کیا ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی؟ شاہ خاور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ اکبر ایس بابر کے دستاویزات قابل تصدیق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کی ا سکروٹنی کریگا،الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کر سکتا ہے ،قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے فنڈز کی سکروٹنی کرنی ہے اگر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو جائے تو اس کو ضبط کرنا ہے، جب اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیا کہ دستاویزات قابل تصدیق نہیں تو اب کیا کارروائی ہو رہی ہے؟ وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب خود ا سکروٹنی کر رہا ہے،ہم کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر کو اسکروٹنی کی کارروائی سے باہر نکال دیا جائے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی استدعا ہے کہ کسی تیسرے بندے کو اس میں شامل نہ کریں،یہ مناسب تو نہیں ہو گا کہ ہم الیکشن کمیشن کو یہ ہدایات جاری کریں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟ شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو،عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے،تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں،

عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے،اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے ،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کا کیس سننے کا فیصلہ معطل کرنا خوش آئند ہے،اس حوالے سے سپریم کورٹ کا 2017 میں حنیف عباسی کیس کا واضح فیصلہ ہے،

قبل ازیں پی ٹی آئی کا ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ اکاؤنٹس کی اسکروٹنی حتمی مرحلے میں ہے،فرخ حبیب نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے،الیکشن کمیشن میں ان کا کیس سست روی کا شکار ہے، پی ٹی آئی کو باقی جماعتوں سے الگ کر کے ہمارے معاملات کواچھالا جاتاہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے؟یہی سوال انٹرا کورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا گیا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے ، انٹراکورٹ اپیل کو ڈویژن بینچ سن رہا ہے اور آج ہی سماعت کے لیے مقرر ہے، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرتے جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی ا سکروٹنی سے انکاری ہے، الیکشن کمیشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے،الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان کا حکم دیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نہ رکھے

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں کہا ہے کہ کہ ہمارے اکاؤنٹس کی ا سکروٹنی ہوئی ہے، اگر پی ٹی آئی کی ا سکروٹنی کی جارہی ہے پھر دیگر جماعتوں کی بھی ہونی چاہیے الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ویسا رویہ رکھے ایک ہی قانون کے مطابق تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کی جائے

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی

Leave a reply