پی ٹی آئی فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے،عطا تارڑ

tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے۔زیک گولڈسمتھ کی ٹویٹ کو بائیکاٹ کرنے کی بات نہیں کریں گے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی فوج کے خلاف بیرونی ایجنڈے کا پرچار کر رہے ہیں۔ فلسطین پر ہونے والی اے پی سی میں بھی یہ شریک نہیں ہوئے۔گولڈسمتھ کی فنڈنگ نے انہیں فلسطین کے حق میں بات کرنے سے روکا۔ فوج کے جوان اس ملک کے وقار کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہمیں اپنی فوج کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت ملتی ہے،آپ کا ایجنڈا فوج کو کمزور کرنا اور انتشار پھیلانا ہے۔ہم کبھی 9 مئی کو بھولنے نہیں دیں گے۔ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر کے انتشار پھیلانا ان کی پالیسی ہے۔پی ٹی آئی پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، فوج اور عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے والے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، فوج اگر مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہے، فوج مضبوط نہ ہو تو ملک بھی مضبوط نہیں ہوتا،بیرونی ممالک میں ہماری فوج کو مانا جاتا ہے، پی ٹی آئی فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ بیرونی قوتیں اس سے فائدہ اٹھا سکے، آپریشن گولڈ سمتھ پوری دنیا جانتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشار پیدا ہو،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ ہے ڈی چوک سے کیوں دوڑ لگائی ؟فائنل کال کا مطلب ہوتا ہے بس اب ہم سب اڑا کر رکھ دیں گے تو سوال یہ ہے ڈی چوک سے کیوں دوڑ لگائی ؟ اس کا جواب نہیں ہے کہ دوڑ کیوں لگائی۔ تحریک انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی ٹارگٹڈ مہم چلا رہی ہے،صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی یہ ٹارگٹڈ کمپین ہے پی ایف یو جے نے بھی صحافیوں کی آن لائن ہراسمنٹ کی مذمت کی ہے۔ مذموم مہم کا مقصد صحافیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔پی ٹی آئی تقسیم اور اختلافات کا شکار ہے خیبر پختونخوا حکومت اور ان کے وزراء نے عمران خان کی سول نافرمانی پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.