پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کرنے والی سکرونٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
26

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے ، شاہ خاور کی ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت کے باعث کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکی ، سکرونٹی کمیٹی نے فریقین کودو فروری کو طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکرونٹی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیاہے ، اکبر ایس بابر نے سکرونٹی کمیٹی کو تحریر ی درخواست بھی دیدی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں ۔

اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ شاہ خاور نہیں آئے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے التواءکی درخواست دی ، سکرونٹی کمیٹی کاآئندہ اجلاس دو فروری کو ہو گا ،پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اور دیگر دستاویزات نہیں دی گئیں ، عمران خان نے کہا تھاکہ سکرونٹی کمیٹی کارروائی اپن کرنے پر کوئی قد غن نہیں ، آج سکرونٹی کمیٹی سے کہا پی ٹی آئی کا اعتراض ختم ہو چکا اب دستاویز دیں ، کمیٹی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔

اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے ، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر عمران خان نے سوال اٹھایا ، اچانک ایسی کیا تبدیلی آ گئی جو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہو گیا ، ہماری دخواست پر جو جواب آئے گا اس سے واضح ہو گا کہ عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں ۔

Leave a reply