تحریک انصاف حکومت کا تیسرا بجٹ آج ہو گا قومی اسمبلی میں پیش

0
33

تحریک انصاف حکومت کا تیسرا بجٹ آج ہو گا قومی اسمبلی میں پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا تیسرا بجٹ پیش کرے گی

وفاقی حکومت کا بجٹ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین تیسرا بجٹ پیش کریں گے ، اس سال ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے ، گزشتہ برس کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا

خبر رساں ادارے کے مطابق بجٹ کا مجموعی 8000 ارب روپے، خسارہ 3050 ارب ر وپے ہوگا۔ ٹیکس آمدن کا ہدف 5820 ارب اور نان ٹیکس آمدن کا ہدف 1420 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ,دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے لیے 33 ارب ،ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 14 ارب ،وزارت تجارت کیلئے 17 ارب روپے ا ور وزرات مواصلات کے لیے 239 ارب مختص کیے جائیں گے۔

وزارت تعلیم و تربیت کے لیے 22 ارب روپے ، وزارت خارجہ کے لئے 22 ارب 78 کروڑ روپے ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 14 ارب، صنعت و پیداوار کے لیے 7 ارب، وزارت اطلاعات کے لئے 11 ارب اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 14 ارب روپے،وزارت داخلہ کو 160 ارب روپے، وزارت امور کشمیر ،شمالی علاقہ جات و گلگت بلتستان کو 199 ارب، وزارت قانون کو 18 ارب جبکہ وزارت غذائی تحفظ کو29 ارب روپے ملیں گے۔

اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے اجلاس میں بجلی مہنگی نہ کرنے، آٹا، گھی اور چینی پر 500 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا

قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا بھی اجلاس ہو گا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی اجلاس سے قبل مرتب کرنی ہے اس ضمن میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رکھا ہے

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

Leave a reply