تحریک انصاف حکومت کا سیکنڈل احسن اقبال کے سامنے آ گیا

0
21

تحریک انصاف حکومت کا سیکنڈل احسن اقبال کے سامنے آ گیا

وزیر منصوبہ احسن اقبال کی زیر صدارت ون پیشنٹ ون آئی ڈی ‘منصوبہ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں این آئی ٹی بی ، وزارت صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران نےشرکت کی اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پروجیکٹ کا مقصد وفاق کے زیر نگرانی ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات اورمالی وسائل کو موثراندازمیں استعمال میں لانا تھا منصوبہ 24 جون 021 میں پراسرار طورروک دیا گیا این آئی ٹی بی کے پروجیکٹ پر51 ملین روپے خرچ ہو چکے تھے این آئی ٹی بی کا پروجیکٹ 75 فیصد مکمل ہو چکا تھا این آئی ٹی بی کا ایک پراجیکٹ روک کے شوکت خانم ہسپتال کا سافٹ وئیر استعمال کرنے کا حکم دے دیا گیا

وفاقی وزیر احسن اقبال کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پراجیکٹ 2020 میں شروع ہوا اور 2023 میں اس نے مکمل ہونا تھا

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

وفاقی وزیراحسن اقبال نے وزارت صحت کی جانب سے سرکاری ادارے کے تیارکردہ سافٹ وئیر کو ہٹا کرغیر شفاف انداز میں شوکت خانم ہسپتال کے ایم آئی ایس سسٹم نافذ کرنے کے پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس معاملہ میں غیر شفافیت اور بدنیتی نظر آتی ہے این آئی ٹی بی کے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کو شوکت خانم کے سسٹم سے تبدیل کرنے کی کوشش مفادات کے ٹکرائو کا مظہر ہے سرکاری ہسپتال کا ڈیٹا کس طرح پرائیویٹ ادارے کو دیا جا سکتا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے one patient one ID پراجیکٹ کا جائیزہ لیا-PTI حکومت نے وزارت IT کے تیارکردہ سافٹ وئیر کو جس پر Rs51m سے زائد خرچ کئے جا چکے تھے یکا یک مسترد کر کے شوکت خانم ہسپتال کا سافٹ وئیر استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا جس سے اسے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈیٹا تک رسائی ہو سکتی تھی

صحافی وسیم عباس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر روکنے کے بعد سابقہ حکومت کا صحت سے جڑا ایک اور سکینڈل.. کیا شوکت خانم کو اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا پراجیکٹ بغیر ٹینڈر کرنا conflict of interest نہیں؟؟ پمز میں آئی ٹی کے ہیڈ نے اسکی مخالفت کی تو اسے کھڈے لائن لگایا؟

Leave a reply