پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عثمان سعید بسرا ء
پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عثمان سعید بسرا ء
لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی )تحرےک انصاف پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا ء نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی ،تاجر برادری کرپٹ مافیا کے ہاتھوں استعمال ہونے سے دور رہے ، تاجروں کو جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کروانے کے بعد ہڑتال کا جواز نہیں بنتا ۔
ایک بےان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر قین رکھتی ہے ،قوم کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ دن رات عوام کی خدمت کی جائے ،عوام سابق سیاستدانوں کےلیے سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں ، اپوزیشن رہنماں کی چیخوں کی اصل وجہ ان سے لوٹ مار کا حساب مانگنا ہے،ن لیگ نے ملک میں سیاسی انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے ۔