
نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں، تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا، گرفتاریاں ہوئیں، نظر بندیاں ہوئیں، اب لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ کارکنان کی نظر بندی ختم کی جائے ،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر احکامات جاری کردئیے ہیں، ڈی سی آفس کی جانب پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کے لئے فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے،جیل حکام کارکنان کو رہا کریںگے
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں