پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

3 سال قبل
تحریر کَردَہ
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر و علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈی پی او فیصل مختار اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے میاں خالد محمود کی رہائشگاہ کی سکیورٹی بڑھا دی۔ واقعہ کے بعد اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمود کے صاحبزادے میاں تیمور خالد نے کہاکہ فائرنگ کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے وقت میں گھر پر موجود تھا مجھ پر اور میری فیملی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

خالد محمود پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں تا ہم علیم خان گروپ میں شامل ہو گئے ہیں، گزشتہ شب پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا تو اس دوران منحرف رکن اسمبلی کے گھر کا بھی گھیراؤ کیا، اس واقعے کا تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ایم پی اے کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 150 کے قریب افراد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں پر آئے اور گھرکی دیواریں پھلانگ کر اندر گھس آئے، توڑ پھوڑ کی، مہمان موجود تھے انکے ساتھ بدتمیزی کی،گھر کے اندر سیدھی فائرنگ کی او رجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،ملزمان نے گھر میں موجود مہمان سے موبائل فون ، نقدی و دیگر سامان بھی چھینا اور دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین