تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

0
34

باغی ٹی وی : گزشتہ رات عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پاور شو کے لیے پشاور میں جلسہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تاہم اب جلسے میں لوگوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف اعداد سامنے آ رہے ہیں-

باغی ٹی وی : اس ضمن میں ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے 15 سے20 ہزار لوگ پشاور آئے-


صحافی کی ٹوئٹ پر معروف اینکر غریدہ فار وقی نے کہا کہ جی ہاں ، تمام خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق پشاور جلسے میں 10سے 12ہزار لوگ شریک ہوئےجن میں سے آدھے لوگ دیگر علاقوں سے آئے۔

اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لله رَبِّ الْعَالَمِيْنَ:قوم کو اللہ کےسواکسی…

غریدہ فاروقی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پشاور کے مقامی لوگ انتہائی کم تھے آج کے جلسے کو تو 2011/2014 کا ریکارڈ توڑنا چاہیے تھا لیکن مایوس کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی وزیر اعظم کو ہٹایا جاتا تھا تو پاکستان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، مجھے ہٹایا گیا تو لوگوں نے اتنی عزت دی جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں، اتوار کے روز پوری قوم باہر نکلی جس پر وہ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔پاکستان ایک قوم بن چکا ہے، جو بھی یہ سوچتا تھا کہ باہر سے امریکہ کی امپورٹڈ حکومت یہ قوم تسلیم کرلے گی تو اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت منظور نہیں ہے۔قوم کیلئے فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی چاہتے ہیں؟ہم کسی بے غیرت حکومت کو نہیں مانتے، ضمانت پر موجود لوگوں کی باہر سے حکومت مسلط کی گئی۔ امریکیوں نے اس ملک کی کتنی توہین کی ہے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا ہے، یہ قوم ان ڈاکوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

خیبرپختونخواہ جاگ اٹھاہے:پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع:دنیا عمران خان کے خطاب کی منتظر

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، ہم اس کو اپنا وزیر اعظم نہیں مانیں گے، جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے ، وہ کان کھول کر سن لے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جب امریکیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو سازش کرکے ہٹایا تھا، یہ آج ایک نیا پاکستان ہے، یہ باشعور لوگوں کا پاکستان ہے، یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ کروڑ سمارٹ فون ہیں، ہمارے نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہباز شریف ہمارے نوجوانوں کے خلاف جو کارروائی کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لیں ، جس دن ہم نے کال دے دی تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ نواز شریف سمجھتا ہے کہ این آر او ٹو لے کر پاکستان آجائے گا، نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے، عمران خان یہاں تمہارا انتظار کر رہا ہے، مشرف نے انہیں این آر او دے کر ملک کے ساتھ ظلم کیا جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، ہم ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے جس سازش کے تحت انہیں حکومت دلوائی گئی ، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا نیوکلیئر پروگرام ان کے ہاتھ میں محفوظ ہے، تم ان چوروں کے ہاتھوں میں ہماری سالمیت دے رہے ہو، کیا تمہیں خوفِ خدا نہیں ہے۔

عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ،میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ٹائم گزارا، کیونکہ ہم ایک خواب دیکھتے ہیں کہ ایک دن عدلیہ اس ملک میں کمزور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، میں پوچھتا ہوں کہ رات کے اندھیرے میں آپ نے عدالتیں کیوں لگائیں، مجھے یہ قوم 45 سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، جب سے سیاست میں ہوں کبھی ملک کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف لوگوں کو نہیں بھڑکایا کیونکہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں لگائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ علی محمد خان نے اکیلے ہو کر تقریر کی، مجھے علی محمد پر فخر ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم میں دلیر لوگ ہوں، دوسرے ہیرو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ہیں میرے معزز ججز، مجھے جواب دیں ، میں اپنے ججز سے پوچھتا ہوں کہ کیا قاسم سوری نے ٹھیک نہیں کہا تھا؟ مراسلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ امریکہ تبھی پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرے گا جب عمران خان کو ہٹاؤ گے، کیا اس میں یہ نہیں لکھا ہوا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بنے تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔

عمران خان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ او امریکیو، ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، تم ہو کون جو ہمیں معاف کرو گے؟ تمہیں ان غلاموں کی عادت پڑی ہوئی ہے، جب 400 ڈرون حملے ہوئے تو زرداری اور نواز شریف بھگوڑے کے منہ سے آواز نہیں نکلی کیونکہ یہ امریکہ کے غلام ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔

Leave a reply