تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض اراکین نے کیا بڑا مطالبہ، کہا کریں گے نئے وزیراعلیٰ کی حمایت

0
25

تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض اراکین نے کیا بڑا مطالبہ، کہا کریں گے نئے وزیراعلیٰ کی حمایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں فارورڈ بلاک کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے کہا ہے کہ ہم سے اپوزیشن سمیت کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں ہمیں فنڈزنہیں مل رہے،

سردار شہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ تبدیل ہوتاہے تووزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جسے نامزدکریں گے قبول ہوگا، اگرفنڈزنہ ملے توپھرمستقبل بارے سوچنا پڑے گا،وزیراعظم عمران خان پرویزالہی سمیت کسی کو نیا وزیراعلی مقرر کردیں ہم اس کی حمایت کریں گے۔

حکمران جماعت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ابھی تک اتحادی جماعتیں نہیں مانیں اور تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے فارورڈ بلاک بنا لیا،

فارورڈ بلاک پنجاب میں بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے.

ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

Leave a reply