پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بکنے کے متعلق محمود خان نے کیا بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بکنے کے متعلق محمود خان نے کیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی :،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امید ہے ہم 10سیٹیں نکال لیں گے .مجھے یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رکن نہیں بکے گا،لوگوں نے بہت کوششیں کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے.مجھے ہارس ٹریڈنگ کی ضرورت نہیں،
میرا سکور 102 ہے.سابق وزیرآبپاشی لیاقت خٹک کی کارکرگی سے مطمئن نہیں تھا.پچھلی بار 18 اراکین کو پارٹی سے ووٹ فروخت کرنے پر نکالاتھا.
خیا رہے کہ آج سینٹ کا الیکشن جاری ہے . وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔