پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار

درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی
Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی، یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی درخواست ایک پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کرتے ہوئے جمع کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سہولیات کیلئے پیر کے روز درخواست دائر ہوگی اور کیس میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی مشاورت سے ہمارے اپنے وکلا پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ فیصل چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو مستقل ایک چھوٹے سیل میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں ورزش کی سہولت میسر نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا، انہیں پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا ہے،اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ میں بانی پی ٹی آئی کا لیگل ایڈوائزر ہوں، مجھے پارٹی سے نکالنے کی باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

Comments are closed.