fbpx

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نےتحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایف سی اور رینجرز سمیت دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے سمیت موٹر وے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئی ہیں تاہم حتمی منظوری وزارت داخلہ دےگی، پولیس اور انتظامیہ نے سفارشات میں مظاہرین کو روکنے کی گائیڈ لائنز مانگ لیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کو روکے جانے پلان بی تیار کر لیا ہے۔رہنماوں کی گرفتاری کی صورت میں شہر میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی اور شہر کے مختلف مقامات پر کارکن دھرنا دیں گے۔ دھرنے کے لیے مقامات کا انتخاب کر لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق شاہدرہ، بابو صابو، فیروز پور روڈ، لاک جان چوک، لبرٹی چوک اور وحدت روڈ سمیت دیگر مقامات پر دھرنا دیا جائے گیا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنانے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ کپتان نے حقیقی آزادی کیلئے پکارا ہے، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دینگے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ ‏کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور میں مختلف مقامات پر تاریخی عوامی اجتماعات ہونگے، ان مقامات پر حقیقی آزادی مارچ‬⁩ کی لائیو اسکریننگ ہوگی، ‏مجھے یقین ہے سندھ کے باشعور شہری اس انقلاب کا حصہ بنیں گے.