سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

0
395
pti

سپریم کورٹ کی جانب سےمخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کا ردعمل سامنے آیا ہے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں،آج عمران خان کی جیت ہے اور آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔

خوشی کا دن ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ نوافل ادا کریں ،بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، نوافل ادا کریں، فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پریکٹیکلی 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے،آج پورے ملک کے لئے ،جمہوری قوتوں کے لئے خوشی کا دن ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ نوافل ادا کریں اور رب کا شکر ادا کریں، ان شاء اللہ ہمارا حق ہمیں مل گیا، یہ وہی حق تھا جس کے لئے ہم کہتے چلے آ رہے تھے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، آج 11 ججز نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا،اور کہا کہ تحریک انصاف ان نشستوں کی حقدار ہے، یہ سیٹیں واپس تحریک انصاف کو ہی ملیں گی،

عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جشن منایا گیا اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،لاو ترازو تول کے دیکھو ساڈا بلہ بھاری اے، کے نعرے لگائے گئے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل بھی نعرے لگانے والوں میں شامل تھیں،

تحریک انصاف کا سیٹیں دیگر جماعتوں میں بانٹنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے بعد ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے تحریک انصاف کی سیٹیں دیگر جماعتوں میں بانٹنے پر کٹھ پتلی الیکشن کمیشن کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرے۔

مخصوص نشستوں کی واپسی سے پی ٹی آئی کو اس کا حق واپس مل گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ
تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی واپسی کی صورت میں پی ٹی آئی کو اس کا حق واپس مل گیا ہے ،عدالتی فیصلے سے واضح ہو گیا کہ الیکشن کمیشن نے کسی کی ایماء پر پی ٹی آئی کے حق پر ڈالا تھا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اگر پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل سے باہر نکالنا ہے تو آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا ۔پی ٹی آئی نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوامی حقوق کے لئے جاری جدوجہد کو آگے برھائے گی اور ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی ،پی ٹی آئی کے اراکین ایوانوں کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کی آواز بلند کریں گے ۔آنے والے دنوں میں نئی جدوجہد شروع ہونے جارہی ہے جس سے اتحادی حکومت کی بنیادیںلرز جائیں گی ۔

سُپریم کورٹ اُس پارٹی کو عوام میں دوبارہ لائی جس کو عوام نے ووٹ دیا تھا،کنول شوذب
تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ آج اللہ کی طرف سے مدد آئی ہے، سُپریم کورٹ اُس پارٹی کو عوام میں دوبارہ لائی ہے جس عوام نے اُسے ووٹ دیا تھا،الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، سلمان اکرم راجہ ہماری آواز بنے، سپریم کورٹ میں کیس لڑا، آج کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جیت ہے، پی ٹی آئی کو سیٹیں مل جائیں گی،انصاف کا بول بولا ہوا ہے آج، خواتین کو انکا حق مل گیا،

عدت نکاح کیس میں بھی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آئے گا،زرتاج گل
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کل عدت نکاح کیس میں بھی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آئے گا، آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ ختم کی ہے،بشریٰ بی بی کے ساتھ عدت جیسا کیس گھٹیا ترین کیس ہے، خواتین یکجہتی کے لئے عدالت آتی ہیں، ہم پورا دن عدالت بیٹھے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، جن لوگوں نے بشریٰ بی بی پر گھٹیا کیس بنایا سیاسی دشمنی کی بنا پر انکو بھی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کی خواتین بشریٰ بی بی کے ساتھ ہیں،آج سپریم کورٹ سے بھی عمران خان کی جیت ہوئی ہے، عمران خان کی پارٹی جیت گئی ہے،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

Leave a reply