پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف لائحہ عمل طے کرلیا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسد قیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی سمیت تمام شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اور امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔ جیسے 2014 میں دیا گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ یہ امپورتڈ حکومت ہے اوراس نے ملک کی معیشت اور سب کچھ کو تباہ کردیا ہے.
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی رہنماﺅں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قانونی پہلو، ملک کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ اسلام آباد کی جانب مارچ اور دیگر اہم معاملات پر سنیئر قیادت سے مشاورت ہو گی۔ اور اس حکومت کے ظلم کے خلاف ہم نکلیں گے اور ان کو گھر بھیج کر نئے الیکشن کروائیں گے جبکہ ہمارا اص مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن چاہیئے اور انہیں یہ ہر صورت کرانا ہونگے ورنہ ان کے کیخلاف ہم ایسا احتجاج کریں گے کہ پورا اسلام آباد بند کردیں گے.