لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

0
57

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب ہم لانگ مارچ جمعرات سے شروع کریں گے-

باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ جمعرات دوپہر 2 بجےسے شروع ہو گا عمران خان پر حملے کے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا اس صورتحال پر ہماری پارٹی نے مشاورت کی ہے،ہماری اولین ترجیح ایف آئی آر درج کروانا ہے۔

قبل ازیں لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا،لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم تیار بیٹھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سےکبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں ہے، نواز شریف اور آصف زرداری سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ لانگ مارچ دوبارہ منگل کو اسی جگہ وزیرآباد سے شروع ہو گا جہاں پر فائرنگ ہوئی تھی۔

Leave a reply