فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کس راستے پر چلنا ہے، پی ٹی آئی جلسے سے رہنماؤں کا خطاب

0
37

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ میں سٹیج پرپہنچ گئے

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پنڈی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو زندگی بخشی،میری اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی میں جگہ نہیں اور قافلے آتے جا رہے ہیں، ابھی مکمل کارواں پنڈال میں داخل نہیں ہوا ہے، جلسے میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، عمران خان تاریخی اجتماع سے خطاب کریں گے، عمران خان کو اقتدار نہیں قوم کا اعتماد چاہئے،ایک خودمختار قوم بننے کیلئے ہمیں اس کرپٹ نظام کو ختم کرنا ہوگا،کیا اس ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے تیار ہیں؟قوم ان کو مسترد کر چکی ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ ایک نیا رخ لینے والی ہے،

تحریک انصاف کے جلسے میں ڈنڈا بردار فورس بھی موجو د
تحریک انصاف کے جلسے میں ڈنڈا بردار فورس بھی موجو دہے،خیبر پختونخوا سے کئی ڈنڈا بردار کارکنان بھی جلسے میں آئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک خود راستے میں ڈنڈا لہراتے ہوئے دکھائی دیئے، کئی ویڈیوز ایسی آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلسے میں شریک پی ٹی آئی کارکنان نے ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں،کئی کارکنان کے پاس غلیلیں بھی ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر غلیلوں کا استعمال کریں گے

نوجوان آئے،نعرے لگائے، بریانی کھائی، تصویریں بنوائیں اور واپس چل دیئے ،پی ٹی آئی رہنما دیکھتے رہ گئے
دوسری جانب خیبر پختونخواہ سے جلسے کے لئے جمع ہونے والے کارکنان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ماموں بنا دیا،آئے، نعرے لگائے، بریانی کھائی، اور تصویریں بنوا کر واپس گھروں کو چل دیئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ سے جلسے کے لئے آنے والے کارکنان میں سے آدھے سے زیادہ راستے سے ہی واپس چلے، رشکئی انٹرچینج کے قریب کارکنان نے گاڑیوں سے اترنا شروع کر دیا تھا، کئی کارکنان دیگر پوائنٹس سے واپس ہوئے، کئی کارکنان اپنی گاڑیاں لے کر آئے تھے اور انہوں نے گاڑیوں کے تیل کے پیسے لیئے تھے وہ کارکنان بھی گاڑیوں سمیت واپس ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنما، اسد عمر نے پنڈی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک تاریخی موڑ پر پہنچ گیا ہے،ہمارے پاس 2 راستے ہیں، ایک ماضی کا اور دوسرا آزادی کا، ماضی کاراستہ وہ جہاں ملک کے فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، آزادی کا راستہ امن ، خود داری اور خوشحالی کا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کس راستے پر چلنا ہے، راولپنڈی کی سڑکیں عمران خان کے جلسے کیلئے کم پڑ گئی ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں اڈے چاہتا ہے ،عمران خان کا جواب ہوتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ،عمران خان ڈٹ کے کھڑے ہوگئے اور امریکہ کی غلامی سے انکار کر دیا، عمران خان کو ہرانے کیلئے جعلی مقدمے، تشدد اور حملہ تک کیا گیا، عمران خان کو آپ نہیں ہرا سکتے، عمران خان آپ کو ہرا چکے ہیں، یہ 20ویں نہیں 21ویں صدی ہے،لوگ سازشیوں کیخلاف کھڑے ہوگئے عہد کرتے ہیں ملک کی خودمختاری کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر سے لوگ راولپنڈی پہنچ چکے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہیں،اگر ہم خاموش رہے تو یہ ملک کو لوٹ کرلے جائیں گے، ملک افراتفری کی جانب جا رہا ہے،ہم ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں،آج عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر کوئی ہار کے ڈرسے الیکشن نہیں کرتا تو یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے ،پی ٹی آئی کارکن آنسو گیس شیل کے عادی ہو گئے ہیں،ہم پرامن شہری اور پرامن احتجاج کرنے آئے ہیں،

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو شعور دیا اس لئے عوام ملک پر مسلط چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، دنیا کا کوئی ادارہ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ یہ منی لانڈرر ہیں ، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اور معشیت کو مصنوعی سہارے دے کر کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےہماری سیاست تشدد اور توڑ پھوڑ کی نہیں بلکہ امن ،غریب عوام کی محرومیاں خوشیوں میں بدلنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مجرموں کو بچانے کیلئے قوانین بدل دئیے گئے ہیں.

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply