پی ٹی آئی کا پریس کلب کراچی کے باہر سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج

0
28

پی ٹی آئی کا پریس کلب کراچی کے باہر سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کاجعلی مقدمہ سندھ حکومت کی بھوکلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، فردوس شمیم نقوی حلیم عادل شیخ اور کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب ہوگا، خرم شیر زمان کراچی (23 فروری) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی تنظیم کے زیرقیادت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر جعلی مقدمات کیخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان،بلال غفار،سعید آفریدی ،رمضان گھانچی، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ارسلان تاج، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران شاہ،شہزاد قریشی،رابستان خان، جئے پرکاش لوہانا،عدیل احمد، دعابھٹو، رابعہ اظفر نظامی،سدرہ عمران سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پی ٹی آئی عہدیداران سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءورکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کی دفعات لگاکر ثابت کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ سے ڈرتی ہے حلیم عادل شیخ سندھ حکومت سے نہیں ڈرتا،حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز کااسٹے آرڈر موجود تھا تو پھر کس وجوہات کی بنا پر حلیم عادل کے فارم ہاؤسز کو مسمار کیا گیا اپوزیشن لیڈر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تو ایف آئی آر بھی اپوزیشن لیڈر پر کاٹی گئی ،ماضی میں ہمارے ساتھی رہنماء ورکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی ان کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی جس کا علاج ڈاکٹر عمران شاہ نے کیا تھارمضان گھانچی پر جس نے فائرنگ کی وہ پاکستان پیپلرزپارٹی کا کارکن ہے وہ شخص چئیرمین ہے اس وقت یوسی کا سندھ حکومت بتائے اس شخص کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیااب تک اسے کیوں سزا نہیں ہوئی، اس صوبے میں بدمعاشوں کا راج ہے،غنڈوں کا راج ہے،دہشتگردوں کا راج ہے انہوں کہا کہ اگر ثبوت چاہیے تو عزیر بلوچ کی مثال سامنے ہےعزیر بلوچ آٹھ مقدمات میں بری ہوچکا ہےاور یہ وہی عزیر بلوچ ہے جس پر چار سو سے زائد قتل کا الزام ہے، انہوں نےکہا کہ مراد علی شاہ سن لیں کہ ہم نے بہت کاوشوں سے پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرائے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں جس شہر میں امن نہیں ہوتا وہ شہر ترقی نہیں کرسکتاہم شہر قائد کے امن کو اس موقع پر خراب نہیں کرنا چاہتےلیکن ہم واضح آپ کو بتارہے ہیں پی ایس ایل میچز کے ختم ہوتے ہی حلیم عادل شیخ کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کی جانب ہوگاہم نے 1996 سے آج تک ایک روایت کو قائم رکھا ہے ہم نے کبھی بندوق کا سہارا نہیں لیا ہم نے جب سہارا لیا اپنی آواز کا سہارا لیاہے اپنی عوام کا اور کارکن کا سہارا لیا ہے ہم نہ بندوق اٹھائیں گے نہ چلائیں گےاگر بندوق چلائیں گے تو اپنی حفاظت کے لیے، ہم کبھی بھی بندوق کے استعمال کو فروخت نہیں دینا چاہیں گےانہوں کارکنان سے خطاب میں مزید کہا کہ ہم کارکنان سے درخواست کروں گا اپنی روایتوں کو برقرار رکھیں پی ٹی آئی نے 26 سالوں میں کراچی شہر کی معیشیت کو کبھی برباد نہیں کیاہم آئیندہ بھی معیشیت کو برباد نہیں ہونے دیں گےپی ٹی آئی کی سینئر خاتون رہنماء زہرا آپا کو شہید کیا گیا ہم نے تب بھی شہر بند نہیں کروایامراد علی شاہ حلیم عادل شیخ کو رہا کریں گے کیونکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ ہوگا شہر کا گھراؤ نہیں ہوگا انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ہر گرتی ہوئی دیوار کو گرائیں گے انصاف کا بول بالا ہوگا جہاں ظلم ہوگا وہاں تحریک انصاف کھڑی ہوگی ساتھ ہی ساتھ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے احتجاج میں شریک کارکنان سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور جعالی مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ہمار آج کراچی پریس کلب پر امن احتجاج ہے سندھ حکومت کو اگر دہشتگردی کے مقدمات بنانے ہیں تو صوبے کا امن خراب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنائیں ہمارا یہ پر امن احتجاج کہیں منتقل نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ ہمارے شہر میں پی ایس ایل کا میچ ہورہا ہے ہمیں احساس ہے کہ کہاں احتجاج کیا جانا چاہیے اور کہاں نہیں حلیم عادل شیخ اور ہمارے کارکنان کا قصور کیا ہے؟ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کہا کہ سندھ حکومت چور ہے ہم نے کہا سندھ کی گندم سڑگئی سندھ حکومت کی نااہلی سے سندھ کے عوام کو مہنگی گندم خریدنی پڑھی اگر سندھ حکومت نے ہمارے ورکرز کو رہا نہ کیا تو مراد علی شاہ تم ہمارا لائحہ عمل برداشت نہیں کرپاؤگےتحریک انصاف کارکنوں کے ساتھ ہے پورے ملک کی طرح پی پی کا سندھ سے بھی جلد خاتمہ ہوگا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ آج احتجاج کے ذریعے سندھ حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت چاہے جتنا ظلم کرے پی ٹی آئی کارکنان پی پی کے ظلم کیخلاف کھڑی ہےمراد علی شاہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب ان کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی پی ٹی آئی کے کارکنان کو پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی سزا دی جارہی ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پی پی کی کرپشن اور نالائقیوں کوبےنقاب کرنے کی سزا دی جارہی ہے پیپلرزپارٹی کی انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ایوان میں اور ایوان سے باہر بھی ہم سندھ حکومت کی کرپشن کو بےنقاب کرتے رہیں گے25 فروری کو اسمبلی اجلاس میں ہمانتقامی کاروائیوں ، اپوزیشن لیڈر سمیت کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے ہمیں ہمارے جیل میں قید 15 ورکرز سے ملنےنہیں دیا جارہاہم تمام پی ٹی آئی رہنماء اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ جیل میں ہمارے اپوزیشن لیڈر پر پی پی کے گنڈوں نے حملہ کیا پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کیا پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف جعالی دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں زرداری ٹولے نے محترمہ بی بی شہیدکی جماعت پر قبضہ کرلیا ہےپیپلرزپارٹی نے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے پیپلرزپارٹی سن لے کہ یہ جمہوریت کا دور ہے آپ نے بھی لانگ مارچ کرنے ہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سب بھی اڈیالہ میں ہوں بلاول اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کرسکیں،رکن قومی اسمبلی و منارٹی ونگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل جئےپرکاش نے احتجاج میں شریک کارکنان سے خطاب میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کا قصور سندھ کی آواز بننا ہے یہ آواز ہر جگہ گونجے گی یہ آواز بند نہیں ہوگی سندھ حکومت نے انتقام کی آگ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیااگر آواز اٹھانا دہشتگردی ہے تو ہم بار بار آواز اٹھائیں گے۔

Leave a reply