پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیجانب سے پروپیگنڈہ، مبشر لقمان نے جواب دے دیا

0
84
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا۔ مبشر لقمان عمران خان کے یوٹرن نہ صرف قوم کو بتا رہے ہیں بلکہ عمران خان کے دعوے وعدے سب یاد دلا رہے ہیں۔ فرح گوگی سے لے کر بشری بی بی کی کرپشن ، توشہ خانہ کے تحائف سے لے کر عثمان بزدار کی لوٹ مار سب مبشر لقمان نے اپنے ہوٹیوب چینل مبشر لقمان یوٹیوب آفیشیل پر بے نقاب کیا۔ امریکی سائفر کے جھوٹ سے لے کر اداروں عدلیہ پر تنقید تک مبشر لقمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بے نقاب کیا۔ فیصل واوڈا کی غیر ملکی شہریت سے لے کر خسرو برادران کی کرپشن ، عمران خان کی بلین ٹری سونامی سے لے کر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے ملکی سلامتی سے کھلواڑ تک مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ سب کے سامنے سب کچھ عیاں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اداروں۔عدلیہ کے بعد اب سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹویٹس کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے عمران خان سرکار کو وہ آئینہ دکھایا جو کوئی نہ دکھا سکا ۔

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

مبشر لقمان کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی بتانے انکے جھوٹے بیانیہ کو بے نقاب کرنے پر اب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی جا رہی ہے جس میں دو نمبری کی گئی ہے۔ فیک ویڈیو پر آواز مبشر لقمان کی لگائی گئی ہے اور ایسا تاثر دیا گیا ہے کہ شاید مبشر لقمان کی جانب سے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے تا ہم ایسا نہیں ہے۔ فیک ویڈیو پر آواز مبشر لقمان کی لگا دی گئی ہے یہ آواز جو اس ویڈیو میں بولی جا رہی ہے وہ مبشر لقمان کی کسی دوسری ویڈیو سے لی گئی ہے اور اس ویڈیو کے ساتھ جوڑ کر مبشر لقمان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ کھرا سچ بولنا اور کہنا ہی ہمارا شیوہ ہے۔ یوٹرن ماسٹر کی ٹیم جتنے مرضی پروپیگنڈے کر لے ہم حقائق کو سامنے لاتے رہیں گے اور قوم کو کرپشن بدعنوانی سمیت ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والوں کے مذموم مقاصد قوم کو بتاتے رہیں گے ہمیں سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ عمران خان اور اسکی ٹیم کی کرپشن پر میں نے ویڈیوز کی ایک سیریز کی ہے اگر ان میں جرات ہے تو عدالت جا کر چیلنج کریں۔ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیک ویڈیو بنا کر اور پروپیگنڈہ کر کے ہمیں سچ بولنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ جو وزیراعظم کی کرسی کے لیے ملکی سلامتی داو پر لگا کر جھوٹا بیانیہ گھڑ سکتا ہے ان سے کسی اچھائی کی کیا توقع کی جا سکتی ہے ۔

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیک ویڈیو بنانے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے گا اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Leave a reply