پی ٹی آئی سیالکوٹ جلسہ،پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد

0
43
punjab assambly

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی.قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی.قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مذمت کرتا ہے:

متن میں مزئد کہا گیا کہ سیالکوٹ میں ایک سیاسی جماعت نے مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کی جگہ کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی کوشش کی.مسیحی برادری کے مطابق ہم 118سال یہاں مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں.مسیحی برادری نے سی ٹی آئی گراﺅنڈ میں کسی کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی.یہ ایوان مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کی دل آزاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے.یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے باغی ٹی وی نے خبر شائع کی تھی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں سی ٹی آئی سکول سے ملحق گراونڈ میں جلسہ کرنے جا رہی جبکہ اس جلسے کیلئے متعلقہ سکول انتظامیہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی..باغی ٹی وی کی خبر کے مطابق سکول کے پرنسپل نے سیالکوٹ انتظامیہ کو تحریری مراسلہ لکھا اور بتایا کہ سکول سے ملحق گراونڈ مسیحی دعائیہ تقریبات کیلئے مختص ہے اور اسے کسی اور تقریب کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جس کا انتظامیہ نے نوٹس لیا اور سکول کے پرنسپل کا موقف درست قرار دیا.

Leave a reply