پی ٹی آئی کا امریکہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے معاہدے کا انکشاف

0
37
pti

امریکہ مخالف تحریک چلانے کے بعد تحریک انصاف نے امریکہ کی ایک کمپنی سے تعلقات کی بہتری کے لیے معاہدہ کیا جبکہ عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہوئی تو انہوں نے جلسے میں ایک کاغذ لہرایا اور کہا کہ ایک ملک نے سازش کی اور پھر اسکے بعد عمران خان اور تحریک انصاف نے ملک بھر میں امریکہ مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے دعویٰ کرتے ہوئے کہا امریکہ پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ امریکہ کے کہنے پر ہماری حکومت گرائی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ ملک بھر میں جلسوں میں عمران خان نے امریکہ مخالف تحریک چلائی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے۔ عمران خان کی امریکی رہنماون سے ٹیلی فونک رابطے بھی جاری ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما امریکی سفارت خانے کے بھی دورے کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی کے انکشاف کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے امریکی کنسلٹنٹ فرم سے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے جو پی ٹی آئی اور امریکی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ماہرانہ خدمات انجام دے گی۔ معاہدے کے تحت امریکی فرم پی ٹی آئی کو امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ماہرانہ خدمات دے گی جبکہ کنسلٹنٹ فرم بااثر امریکی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرے گی۔

کنسلٹینسی ’فرم پرییا‘ ان ملاقاتوں کے لیے مواد بھی فراہم کرے گی جبکہ فرم کے ساتھ معاہدہ 15 فروری سے 6 ماہ تک رہے گا اور باوقت ضرورت معاہدہ 31 جنوری 2024 تک توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔ معاہدے کی رو سے پی ٹی آئی بطور ’کلائنٹ‘ 8 ہزار 300 ڈالر ماہانہ دینے کی پابند ہے۔ تاکہ یہ فرم تحریک انصاف کو اپنی خدمات پیش کرے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اسکے علاوہ معاہدے کے تحت طے پانے والے معاملات کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا جب کہ اس بارے میں سوشل میڈیا پر بھی کافی تبصرے آرہے ہیں اور حالہ ہی میں ذلمے خلیل زاد کی طرف سے عمران خان کے حق اور پاکستان مخالف ٹوئیٹس پر بھی تشویش کی جارہی ہے. صارفین کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تک تو تحریک انصاف کے سربراہ امریکہ پر مختلف الزامات لگاتے رہے لیکن اب اسی امریکی سے اپنے تعلقات اچھے کرنے کیلئے وہاں فرم کو ہائر کررہا ہے.


جمیعت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمداللہ کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد کا پاکستان کےخلاف دھمکی آمیز ٹویٹ کی شدید مذمت کرتاہوں اور زلمی خلیل زاد کا عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے جبکہ زلمی خلیل زاد،مسلمان،افغان اورپاکستان دشمنی میں امریکہ سےچند قدم آگے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہا کرتاتھا امریکہ نے میری حکومت گرائی اب امریکی سی آئی اے کا اہم جاسوس زلمی خلیل زاد انکی حمایت میں پیش پیش ہے اور عمران خان زلمی خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کر رہا ہے جبکہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی کی آشیرباد سےاقتدار میں آکر پاکستانی زلمی خلیل زاد بننا چاہتے ہیں.

Leave a reply