پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

0
49

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر گزشتہ شب پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا

تا ہم خیبر پختونخواہ میں احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے امام مسجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، ویڈیو جو کہ ممکنہ طور پر مسجد کے اندرونی حصے میں بنائی گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نعرے لگانے والوں نے پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں،بھاری تعداد میں لوگ مسجد کے اندر موجود ہیں اور ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے اس ویڈیو کے ساتھ ٹویٹر صارف نے تفصیلات درج کرتے ہوئے بتایا کہ ”دیر تیمرگرہ گورگوری چوک کی مسجد میں پی ٹی آئی کارکنان نے تحریک انصاف مخالف امام مسجد پر مسجد میں حملہ کیا۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنان کو اللہ رسول کا واسطہ دے کر کہا کہ یہ مسجد ہے اس کے تقدس کو پامال نہ کرے۔ مسجد میں نعرہ بازی اور حملہ پر عوام نے آج احتجاج کااعلان کیا ہے.

پولیس کے مطابق تیمرگرہ میں احتجاج کے دوران قاضی پلازہ میں قائم مسجد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کیا اور مسجد کی بے حرمتی کی ہجوم کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں میں امام مسجد اور چار طالب علم شامل ہیں مشتعل ہجوم جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا۔اس موقع پر وہاں موجود سیکیورٹی عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے،

مسجد کے خطیب مولانا طفیل نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں حملے کا ذمے دار رکنِ قومی اسمبلی محبوب شاہ، رکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان اور ان کے بیٹے کاشف کمال اور نومنتخب تحصیل بلامبٹ کے چیئرمین عاصم شعیب کو ٹھہرایا ہے

صحافی حامد میر نے بھی اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد میں گھس کر امام پر حملہ افسوسناک ہے پہلے یہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرتے تھے اب مسجدوں میں بھی گھسنے لگے ہیں ا ن کو اللہ ہی پوچھے گا

ایک اور ٹویٹ میں حامد میرکا کہنا تھا کہ امام مسجد مفتی محسن محمود کی ڈاڑھی مونڈنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے

مذہبی رہنما حافظ ہشام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ میں مسجد و مدرسے پر یہودی ایجنٹوں کا حملہ نا قابل برداشت ہے ان پر فی الفور مقدمہ درج کیا جائے اندازہ لگائیں انہوں نے اسلام کی حفاظت کرنی ہے قیامت کی نشانیاں گولڈ سمتھ کے گھر میں جائز و ناجائز پلنے والے زچوں بچوں کے والد خود کو یہودیوں کا مخالف ثابت کرنے پر تلے ہیں اور بعض سفہاء ایمان بھی لے آئے ہیں انکو دیکھ کر یقین ہوتا دجال کو کیوں مانا جائے گا احباب ماتم اور جنازہ اٹھانے والوں سے ہمدردی کریں بڑا بھاری جنازہ ہے عام فہم سی بات ہے کوئی راکٹ سائنس نہیں پہلے اپنے ذاتی جائزو ناجائز بچوں کو یہودیوں کے پنجے سے نکال لے پھر کسی پاکستانی کے بھی نکالنے کی بات کرے

سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے،حملے میں امام مسجد طلباء اور تبلیغی جماعت پر سخت ترین تشدد کیا گیا،یہاں تک کہ مفتی عالم دین کی داڑھی نوچی گئی ہے،حملے کی ویڈیوز ثبوت کےلئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،حملہ اور تشدد گزشتہ رات کے احتجاجی مظاہرے میں شریک عمران ٹائیگر فورس کے غنڈوں نے کیا ہے،پی ٹی آئی کے بدمعاشوں اور غنڈوں نے مسجد مدرسہ علماء، تبلیغی جماعت اور طلباء کی بےحرمتی کی ہے،خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع سے ٹائیگر غنڈہ فورس کےہاتھوں جے یوآئی کےکارکنوں پرتشددکی اطلاعات ہیں یہ بدمعاشی KPK کی حکومت کی سرپرستی میں ہورہی ہے،
کے پی کے انتظامیہ عمران نیازی ٹائیگرفورس کی غنڈہ گردی میں سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے،انتظامیہ تیمرگرہ میں مسجد پر حملے میں ملوث PTI کے غنڈوں کےخلاف کاروائی کرے بصورت دیگرحالات کی خرابی کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پرہوگی آئی جی پولیس اور چیف سکریٹری کے پی کے فوری طور پر تمام پر تشدد واقعات کانوٹس لیں، پی ڈی ایم متحدہ اپوزیشن اور جے یوآئی تبدیلی کا کیڑا نکالنے میں حق بجانب ہونگی،عمران نیازی کرسی کی ہوس میں ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے پی ٹی آئی عمران نیازی کی کال پر احتجاج اپنی حکومت کے سوگ میں کر رہی ہے،
مگر حملے مساجد مدارس اور علماء پر ہورہے ہیں، یہ ہے ریاست مدینہ کے نمونے عمران نیازی تم اور تمہاری جماعت ،پی ٹی آئی کا سربراہ اور یہ جماعت تاریخی فتنہ ہے

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

Leave a reply