تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی کی اہلیت…..عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

0
26

تحریک انصاف کی تین اراکین اسمبلی کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ایسا کیا پوچھ لیا کہ اراکین اسمبلی پریشان ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کی تین خواتین اراکین اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تینوں ارکان اسمبلی کے نامزدگی فارمزجمع کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بتائیں،نامزدگی فارم اور فارمزجمع کرانے کی آخری تاریخ کیا تھی، کلیئر کریں.

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

عدالت نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے بھی تحریری دلائل طلب کیے ہیں ،پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نا اہلی کےکیس میں مزید دلائل عدالت نے طلب کر لئے ہیں،کنول شوزب،تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کےخلاف درخواست دائر کی گئی ہے ،مسلم لیگ ن نے تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے.

حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔

کیس سے بھاگنے سے بچ نہیں سکتے، ملائیکہ بخاری ،کنول شوذب نااہلی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply